• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا: غیرت کے نام پر بھائی کے ہاتھوں بہن قتل

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

سرگودھا کے قصبہ کلیارمیں غیرت کے نام پربھائی نے بہن کو گلا دباکرقتل کردیا۔ قتل کےبعد ملزم فرارہوگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا۔

پولیس کےمطابق تحصیل چھوٹا ساہیوال کے قصبہ کلیار کی رہائشی لڑکی کچھ عرصہ قبل ایک شخص کے ساتھ گھر سے چلی گئی تھی۔


علاقہ کے معززین کے کہنے پر لڑکی چند روز قبل واپس گھر آگئی تھی۔ گھر واپسی پر ملزم نے اپنی بہن پر تشدد کیا اور بعد میں گلہ دباکر قتل کردیا۔

تھانہ چھوٹا ساہیوال پولیس نے اپنی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے فرار ملزم کی تلاش شروع کردی ہے۔

قومی خبریں سے مزید