• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن میں حالات معمول پر آنے لگے، بازار کھل گئے

—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

بلوچستان کے ضلع چمن میں حالاتِ زندگی معمول پر آنے لگےاور بازار بھی کھل گئے۔

ایس پی شاہد کاکڑ کا کہنا ہے کہ چمن کے داخلی و خارجی راستوں پر پولیس اور لیویز افسرن تعینات کر دیے گئے ہیں جنہوں نے شہریوں کو اطمینان دلانے کی کوشش کی تو دن گزرنے کے ساتھ شہر کے بیشتر بازار کھلنے لگے۔

یاد رہے کہ درست پاسپورٹ اور ویزا رکھنے والوں کو ہی چمن سرحد پار کرنے کی اجازت دینے کے حکومتی فیصلے کے خلاف چمن میں7 ماہ سے دھرنا جاری ہے۔

دھرنے میں شریک رہنماؤں کی گرفتاری کے خلاف احتجاج بھی شروع کر دیا گیا تھا۔

احتجاج کے باعث چمن میں بینک، نادرا، پاسپورٹ  اور دیگر دفاتر 37 روز سے بند تھے اور بینکوں کی بندش سے ملازمین تنخواہوں سے تاحال محروم ہیں۔

ضلع بھر میں موبائل اور انٹرنیٹ سروسز بھی معطل ہے۔

قومی خبریں سے مزید