• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلیہ کی طرف سے دوسری شادی کرنے کی اجازت ہے: کرکٹر اظہر علی

اظہر علی— فائل فوٹو
اظہر علی— فائل فوٹو

پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اظہر علی کا کہنا ہے کہ وہ دوسری شادی کا فیصلہ وقت اور حالات دیکھ کر کریں گے۔

اظہر علی نے حال ہی میں ایک پوڈ کاسٹ میں بطور مہمان شرکت کی جہاں اُن سے یہ سوال پوچھا گیا کہ کیا ان کا دوسری شادی کرنے کا کوئی ارادہ ہے؟

اُنہوں نے اس سوال کے جواب میں کہا کہ مجھے اپنی اہلیہ کی طرف سے دوسری شادی کرنے کی اجازت ہے لیکن انسان کو دوسری شادی کرتے ہوئے اس بات کا خیال لازمی رکھنا چاہیے کہ اس کے بعد آپ کی زندگی میں بہتر ہو گی یا مشکل میں پڑ جائے گی۔

سابق کپتان نے مزید کہا کہ میں دوسری شادی کا فیصلہ صرف اس وقت کروں گا جب مجھے کوئی اچھی لڑکی مل گئی اور وقت بھی مناسب ہوا لیکن ابھی تو زندگی میں ایسی کوئی صورتِ حال نہیں ہے۔

اُنہوں نے اہلیہ کی جانب سے دوسر ی شادی کی اجازت ملنے کے بارے میں کہا کہ کسی بھی بیوی کے لیے اپنے شوہر کو دوسری شادی کی اجازت دینا مشکل ہے کیونکہ وہ بھی آخر انسان ہے اسے برا محسوس ہوتا ہے لیکن اس کے باوجود میری اہلیہ نے مجھے اجازت دی ہوئی ہے۔

اظہر علی نے یہ بھی کہا ہے کہ میں اہلیہ سے کچھ نہیں چھپاتا چاہے کوئی بھی مسئلہ ہو، ان سے شیئر کر لیتا ہوں اس لیے ان کو مجھ پر بھروسہ ہے شاید یہی وجہ ہے کہ اُنہوں نے دوسری شادی کی اجازت دی ہوئی ہے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید