• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابقہ فاٹا پر 8 سال میں 100 ارب بھی نہیں لگائے گئے، فضل الرحمان

مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سابقہ فاٹا کے لوگوں کے ساتھ لکھ کر وعدہ کیا گیا، 8 سال گزر گئے اور 100 ارب روپے بھی نہیں لگائے گئے۔

جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان سے قبائلی مشاورتی جرگے نے ملاقات کی ہے۔

اسلام آباد میں فضل الرحمان سے ملاقات کے دوران جاوید محسود نے قبائلی علاقوں اور سابقہ فاٹا کے معاملے پر گفتگو کی ۔

جاوید محسود نے کہا کہ 48 ہزارخاندانوں کو نقصانات کا معاوضہ دیا گیا جبکہ باقی رہتے ہیں۔

اس پر مولانا فضل الرحمان نے کہا کہ سابقہ فاٹا کے لوگوں کے ساتھ لکھ کر وعدہ کیا گیا تھا، 8 سال گزر گئے اور100 ارب روپے بھی نہیں لگائے گئے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اپر جنوبی وزیرستان کے لوگوں کے نقصانات کے معاوضے کےلیے اقدامات کرنے چاہئیں۔

جے یو آئی سربراہ نے یہ بھی کہا کہ قبائلی جرگہ جلد از جلد بلائیں گے، انضمام ہوا لیکن عملدرآمد اب تک کچھ بھی نہیں ہوا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سابقہ فاٹا میں لینڈ ریکارڈ کےلیے اب تک اقدامات نہیں کیے گئے۔

قومی خبریں سے مزید