• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیم بہتر نہیں کیا تو لمبا نہیں کھیل پائیں گے، ہیڈ کوچ پاکستان ٹیم

فوٹو: اسکرین گریب بشکریہ آئی سی سی
فوٹو: اسکرین گریب بشکریہ آئی سی سی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن کا کہنا ہے کہ سلو آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے بڑا ٹوٹل نہیں ہونا تھا۔ کرکٹ صرف چوکوں، چھکوں کا نام نہیں، اگر اپنا گیم بہتر نہیں کیا تو آپ لمبا نہیں کھیل پائیں گے۔

نیویارک میں پاک بھارت میچ کے بعد پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام کھلاڑی تجربہ کار ہیں، انہیں اندازہ ہے کہ کیسے پرفارم کرنا ہے۔

ہیڈ کوچ کا کہنا تھا کہ ان کے خیال میں نیو یارک کی وکٹ خطرناک نہیں تھی، ایک دو جگہ شارپ باؤنس تھا لیکن وہ مسئلہ نہیں۔

گیری کرسٹن نے کہا کہ سلو آؤٹ فیلڈ کی وجہ سے یہاں بڑا ٹوٹل نہیں ہونا تھا، 140 یہاں اچھا اسکور ہوتا۔ بھارت کو اس سے کم میں روکا تھا۔

ہیڈ کوچ نے کہا کہ کرکٹ صرف چوکوں، چھکوں کا نام نہیں۔ 120 ٹوٹل کا میچ بھی دلچسپ ہوسکتا ہے۔

گیری کرسٹن کا کہنا تھا کہ اگر آپ نے خود کا گیم بہتر نہیں کیا تو آپ لمبا نہیں کھیل پائیں گے، انٹر نیشنل کرکٹ میں ہر بار خود کو تبدیل کرنا ہوتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہدف کے تعاقب میں ابتدائی 15 اوورز میں ٹیم اچھا کھیلی، ایسا ہی پلان تھا، لیکن وکٹیں گرنے کے بعد رنز بننا رُکے اور دباؤ میں آگئے۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید