• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی ٹیم کی شکست کے بعد شائقین کرکٹ پر سکتہ طاری

فائل فوٹو
فائل فوٹو

قومی کرکٹ ٹیم کی بھارت کے ہاتھوں شکست کے بعد شائقین کرکٹ پر سکتہ طاری ہے، نوجوان کرکٹ فینز نے کبھی میچ نہ دیکھنے کا ارادہ کرلیا۔

شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ بھارتی بولرز نے پاکستانی بیٹرز کو چاروں خانے چت کردیا، بابر اعظم اور محمد رضوان کہنے کو چوٹی کے بیٹرز ہیں، آج اصل کارکردگی دکھانے کا دن تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کپتان ہیں لیکن ان سے رن بنتے ہی نہیں، ٹیم کی کارکردگی صفر ہے اور مراعات کا کوئی حساب نہیں۔

شائقین کرکٹ نے اپنے غصے کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بابر اعظم کے بھارت کے سامنے ہاتھ پاؤں پھول جاتے ہیں۔

قومی ٹیم کی شکست پر ایک دکاندار کا کہنا تھا کہ اپنی دکان کے آگے ایل سی ڈی لگوائی اور کھانا پکوایا، ٹیم کی شکست پر دل دکھی ہے۔

ایک شائق کرکٹ نے کہا کہ سوچا تھا کہ پاکستان جیتا تو دوستوں کے ساتھ کھانا کھاؤں گا، ٹیم نے امیدوں پر پانی پھیر دیا اب کبھی میچ نہیں دیکھوں گا، پی سی بی بتائے شکست کی ذمہ داری کون لے گا۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید