• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

8 مقدمات میں شاہ محمود کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع

شاہ محمود قریشی: فوٹو فائل
شاہ محمود قریشی: فوٹو فائل

انسداد دہشت گردی عدالت لاہور نے 8 مقدمات میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شاہ محمود قریشی کے 2 دن کے جسمانی ریمانڈ میں توسیع کردی ہے۔

انسداد دہشت گردی عدالت کے جج خالد ارشد نے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔

دوران سماعت عدالت میں پولیس نے مؤقف اپنایا کہ شاہ محمود قریشی کا موبائل فون ریکور کرنا مقصود ہے۔

شاہ محمود قریشی کے وکیل نے عدالت میں بتایا کہ شاہ محمود قریشی کا سائفر کیس میں موبائل فون لے لیا گیا تھا۔

وکیل نے عدالت سے استدعا کی کہ شاہ محمود قریشی کو مقدمات سے ڈسچارج کیا جائے۔

قومی خبریں سے مزید