• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فائل فوٹو
فائل فوٹو

دنیا بھر میں جانوروں کے حوالے سے اکثر دلچسپ حقائق سامنے آتے ہیں اور اب اسی طرح کی تفصیل افریقی جنگلی ہاتھیوں کے بارے میں بھی سامنے آئی ہے۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق افریقی ہاتھی اپنے ساتھیوں کے ساتھ رابطہ کرنے کے لیے مختلف طریقے استعمال کرتے ہیں، یہ اپنی سونڈھوں کو ملا کر ایک دوسرے سے رابطہ کرتے ہیں جبکہ یہ زمین پر اپنے پیر مار کر پیدا ہونے والی تھرتھراہٹ سے دور فاصلے پر موجود دیگر ہاتھیوں کو بھی پیغام بھیجتے ہیں۔

اس حوالے سے ایک نئی تحقیق کرنے والے محققین کا خیال ہے کہ جنگلی ہاتھی ناموں سے ملتی جلتی آوازوں کا استعمال کر کے اپنے گروپ کے دیگر ہاتھیوں کے ساتھ بات چیت کرنے کے قابل ہوسکتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق اس تحقیق کے سربراہ اور کولوراڈو اسٹیٹ یونیورسٹی کے ماہر مکی پارڈو کا خیال ہے کہ ہاتھی ان چند مخلوقات میں سے ہیں جو نئی آوازیں نکالنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

تحقیق کے مطابق یہ ہاتھی ایک دوسرے کو بلانے یا بات کرنے کے لیے ان کے ناموں کی طرح کی آواز نکالتے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید