• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

چلائے جانے کے قابل دنیا کی سب سے بلند 25 فٹ 5 انچ اونچی سائیکل تیار کرلی گئی۔ 

فرانس کے دو دوستوں کی بنائی ہوئی اس بلند ترین سائیکل کے بارے میں اسکے تخلیق کاروں کا کہنا ہے کہ انکے خواب کو حقیقت کا روپ دھارنے میں پانچ برس کا عرصہ لگا اور وہ 25 فٹ 5 انچ اونچی دنیا کی سب سے بلند ایسی سائیکل بنانے میں کامیاب ہوئے جو چلائی جاسکتی ہے۔ 

نکولس بیریوس اور ڈیوڈ پیورو کا کہنا ہے کہ انکے ذہن میں اس سائیکل کو بنانے کا تصور اس وقت آیا جب وہ ایک پب میں بیٹھے مشروب پی رہے تھے، اور وہیں انھوں نے بیٹھے بیٹھے اسکی ڈیزائن اور میٹریلز کے ذرائع ڈھونڈ لیے تھے۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ سے گفتگو کے دوران نکولس بیریوس نے کہا کہ یہ ممکن نہیں کہ بتا سکوں اسکی تخلیق میں خون، پسینہ اور آنسو صرف ہوئے۔ 

بالکل تیار سائیکل کو آفیشلی دنیا کی بلند ترین سائیکل ہونے کی سند جاری کی گئی جس نے سابقہ ریکارڈ کو ایک فٹ اور دو انچ فرق کی بنیاد پر مات دی۔ 

نکولس بیریوس نے مزید کہا کہ اس تجربے نے دنیا کے بارے میں میرے تصور کو مکمل طور پر تبدیل کر دیا، اس سے قبل مجھے خود اعتمادی کی ضرورت تھی۔ میں شرمیلا اور اپنے بارے میں منفی رائے رکھتا تھا۔ 

لیکن اب ایسا نہیں ہے میں محسوس کرتا ہوں کہ مجھے روکا نہیں جاسکتا، اور میں کسی بھی چیز کی مرمت، تیار  یا ڈیزائن کرسکتا ہوں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید