• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہسپانوی زبان سے لاعلم شخص اسپینش ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ جیت گیا

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

ہسپانوی زبان سے لاعلم نیوزی لینڈ کے شہری نے اسپینش ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ جیت کر سب کو حیران کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق رواں سال اسپینش ورلڈ اسکریبل چیمپئن شپ ایک ایسے شخص نے جیت لی ہے جسے ہسپانوی زبان کا ایک لفظ بھی نہیں آتا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق 57 سالہ نائیجل رچرڈز نامی نیوزی لینڈ کے شہری نے ہسپانوی زبان کا ایک لفظ بھی جانے بغیر ٹورنامنٹ کے 24 میچوں میں سے 23 میچ جیت کر ہسپانوی زبان کا عالمی اعزاز اپنے نام کرلیا۔

یہ پہلا موقع نہیں ہے جب نائیجل رچرڈز نے زبان سے واقفیت کے بغیر اس کا مقابلہ جیتا ہو۔

اس سے قبل انگریزی اور فرانسیسی زبان جانے بغیر بھی انہوں نے انگریزی زبان میں پانچ عالمی مقابلے اور 2015 اور 2018 میں فرانسیسی اسکریبل ورلڈ چیمپیئن شپ جیتی تھی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید