• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روس میں کم عمر نوجوانوں کیلئے لگژری ایس یو وی متعارف

روس میں کم عمر نوجوانوں کیلئے منی جی ویگن فروخت کیلئے متعارف کروائی گئی ہے اسکی قیمیت صرف ایک لاکھ دس ہزار ڈالر ہے۔

منی مرسڈیز جی کلاس اسپورٹس یوٹیلیٹی وہیکل جس میں ایک الیکٹرک موٹر اور لگژری ٹرمنگز نصب ہیں وائرل ہوگئی ہے اس کی قیمت بچوں کا کھلونا ہونے کے باوجود ایک لاکھ 10 ہزار امریکی ڈالرز کے مساوی ہے۔ 

بلاشبہ مرسڈیز جی ویگن بہت سارے نوجوانوں کے خوابوں کی گاڑی ہے لیکن آپکے بچے کےلیے ایک چھوٹا ورژن جسکی قیمت ایک لاکھ امریکی ڈالر سے زیادہ ہو کیا آپ خریدیں گے؟

روسی دارالحکومت ماسکو میں ایک ڈیلر شپ ایک الیکٹرک مرسڈیز جی کلاس کم عمر نوجوانوں (جو ڈرائیونگ کرنے کی قانونی عمر سے کم ہوتے ہیں) کے لیے فروخت کر رہی ہے۔ اسکا وزن صرف 800 کلوگرام ہے اور یہ ریگولر جی ویگن سے کافی چھوٹی ہے۔ 

اسکے علاوہ اس میں والدین کے لیے کنٹرول فنکشن موجود ہے جس سے آپ اسکی اسپیڈ ساٹھ، چالیس یا بیس کلومیٹر فی گھنٹے تک محدود کرسکتے ہیں۔ 

مزید برآں اس میں نارمل جی کلاس کی گاڑی کے تمام گھنٹیاں اور سیٹیاں نصب ہیں۔ جبکہ اس میں لیدر سیٹس، ڈیجیٹل ڈسپلے، پارکنگ سینزرس، ساؤنڈ پروفونگ، اسٹیئرنگ ویل کنٹرول اور ریئر ویو کیمرے بھی نصب ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید