برطانیہ کی ایک لائبریری سے لی گئی کتاب 31 سال بعد بلآخر اسے واپس مل گئی۔
کریڈٹن لائبریری نے جمعرات کو اپنے فیس بک پیج پر اس کتاب کی 3 دہائیوں بعد واپسی سے متعلق پوسٹ شیئر کی۔
پوسٹ میں کتاب تھامس کی اے بی سی واپس بھیجنے والے گمنام شہری کا شکریہ ادا کیا گیا ہے اور کہا گیا ہے کہ ’ہم نے تاریخ کے لیبل کو چیک کیا تو معلوم ہوا کہ یہ کتاب 31.5 سال تاخیر سے واپس کی گئی ہے۔‘
لائبریری کی پوسٹ میں دو تصاویر بھی شیئر کی گئیں، ایک تصویر میں کتاب کا سرورق اور لفافہ ہے جس پر واپسی کا کوئی پتہ درج نہیں۔
دوسری تصویر میں کتاب قرض لینے والے کا کارڈ نظر آرہا ہے، جس پر آخری تاریخ 25 مارچ 1993 تھی۔