• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مارشل آرٹ ٹیم نے انتہائی خطرناک اور عجیب و غریب ریکارڈ بنادیا


بھارت سے تعلق رکھنے والی مارشل آرٹ ٹیم نے ایک خطرناک اور عجیب وغریب گنیز ورلڈ ریکارڈ توڑدیا۔

ریکارڈ توڑنے کیلئے ٹیم کو ایک شخص کے منہ میں کھیرے کو سیدھا رکھ کر اسے چینسا (بجلی سے چلنے والی ایک آری نما بلیڈ لگی مشین) سے سلائس کی شکل میں کاٹنا تھا۔

جبکہ دلچسپ امر یہ ہے کہ کاٹنے والا شخص جو مشین چلا رہا تھا اسکی آنکھوں پر پٹی بندھی ہوئی تھی۔

گنیز ورلڈ ریکارڈ کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی ایک ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بیر خالصہ مارشل آرٹس کا ایک رکن آنکھوں پر پٹی باندھے اور الیکٹرک چینسا چلا کر لیٹے ہوئے شخص کے منہ پر سیدھے کھڑے کیے ہوئے کھیرے کو کاٹ رہا ہے۔

یہاں تک کہ کٹائی کرنے والی تیزدھار مشین لیٹے ہوئے مارشل آرٹس گروپ کے رکن کے ہونٹوں تک پہنچتی ہے لیکن وہ بالکل محفوظ رہتا ہے۔ 

تیسرا رکن ایک کے بعد دوسرا کھیرا لیٹے ہوئے رکن کے منہ لگاتا جاتا ہے۔ ریکارڈ کامیابی سے اس وقت ٹوٹا جب ایک منٹ میں 71 سلائسس بنائے گئے اور اس کوشش میں کوئی بھی زخمی نہیں ہوا۔

دلچسپ و عجیب سے مزید