• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’مجھ سے زیادہ اپنی پالتو بلی کا خیال رکھتا ہے‘ خاتون نے شوہر پر کیس کردیا

جنوبی بھارتی ریاست کرناٹک میں حال ہی میں ایک خاتون نے اپنے شوہر کے خلاف انوکھا کیس فائل کیا ہے۔ خاتوں کا موقف ہے کہ اس کا شوہر اس سے زیادہ اپنی پالتو بلی کا خیال رکھتا ہے۔ 

عدالت کے جج ایم ناگا پرسنا نے اپنی آبزرویشن میں کہا کہ اس کیس میں شوہر کی جانب سے کوئی ظلم و زیادتی یا ہراسانی کے مخصوص الزامات نہیں ہیں۔ اس کے بجائے مدعیہ کا مرکزی نکتہ شوہر کے بلی پر زیادہ توجہ دینے پر  ہے۔

خاتون نے اپنی شکایت میں مزید الزام کیا کہ جب بھی اس کا شوہر سے آمنا سامنا ہوتا ہے تو اس کا رویہ بہتر نہیں ہوتا اور آپس میں تلخ اور توہین آمیز جملوں کا تبادلہ ہوتا ہے۔

خاتون نے یہ شکایت بھی کی کہ بلی کئی بار اس پر حملہ کرچکی ہے اور اس کا شوہر اس حوالے کچھ نہیں کرتا۔ 

جسٹس ناگا پرسنا نے کہا کہ یہ شکایت شادی اور ساتھ رہنے کے حوالے سے ہے، لیکن اس الزام کی بنیاد شوہر کے گھر میں موجود پالتو بلی سے متعلق جھگڑا ہے۔

عدالت نے اس عجیب و غریب کیس کو سننے کے بعد شوہر کے خلاف مزید تحقیقات کو روکتے ہوئے خاتون کی اس غیر سنجیدہ درخواست پر اس کی سرزنش کی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید