• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت نے 18 کمیٹیوں کی فہرست اپوزیشن کے سپرد کردی

وفاقی حکومت نے 18 کمیٹیوں کی فہرست اپوزیشن کے سپرد کردی، جن میں خزانہ، کامرس، خارجہ امور کی قائمہ کمیٹیاں شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کی فہرست حکومت نے اپوزیشن کو دے دی، جس میں سیفران، آبی وسائل، مذہبی امور، ریلوے، قومی ورثہ کی قائمہ کمیٹیوں کے نام بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق حکومتی فہرست میں قانون و انصاف، بحری امور، صنعت و پیداوار، ہاؤسنگ، انسانی حقوق، فوڈ سیکیورٹی، وفاقی تعلیم، ایوی ایشن، بورڈ آف انوسٹمنٹ اور انسداد منشیات کی کمیٹیاں شامل ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما عامر ڈوگر نے قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں کے معاملے پر جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کی اور کہا کہ اسپیکر کی جانب سے اپوزیشن کو 18 کمیٹیوں کی فہرست دی گئی ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسپیکر اور سنی اتحاد کے درمیان کمیٹیوں کے حوالے سے بات ہوئی، 18 میں سے 11 کمیٹیاں اپوزیشن کے پاس آئیں گی۔

عامر ڈوگر نے مزید کہا کہ سنی اتحاد کونسل 10 کمیٹیاں رکھے گی، ایک کمیٹی جے یو آئی کو دی جائے گی، سنی اتحاد کونسل مشاورت کے بعد 10 کمیٹیوں کی فہرست جمع کروائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ چیئرمین پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اےسی) کے لیے شیخ وقاص اکرم کا نام دیا گیا ہے، سنی اتحاد نے پی اے سی کے لیے پارٹی کے مزید ناموں کی فہرست بھی جمع کروادی۔

قومی خبریں سے مزید