• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں 17 سال قبل قتل ہونے والا شخص زندہ مل گیا

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

بھارت میں ایک عجیب و غریب واقعہ پیش آیا ہے، بہار میں 17 سال بعد قتل ہونے والا شخص جھانسی میں زندہ مل گیا، جبکہ اسکے قتل کے الزام میں اسکے چچا اور تین بھائیوں نے جیل کی سزا کاٹی، جیل کاٹنے والے چچا کا انتقال ہوگیا ہے جبکہ تین بھائی ضمانت پر ہیں۔

یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی جب جھانسی میں پولیس کو ایک شخص ملا جو بہار پولیس کے ریکارڈ میں مردہ رجسٹرڈ تھا۔ 

6 جنوری کو جھانسی پولیس کی پٹرولنگ کے دوران مذکورہ بالا شخص سے مڈبھیڑ ہوئی، جب اس سے پوچھ گچھ کی تو اس نے بتایا کہ وہ ایک گاؤں میں 6 ماہ سے رہ رہا ہے۔

اسے 50 سالہ ناتھونی پال کے نام سے شناخت کیا گیا جو کہ بھارتی ریاست بہار کے ڈیوڑیا کے علاقے کا رہائشی تھا۔

مزید تفتیش سے پتہ چلا کہ تنہا رہنے والا یہ شخص حال ہی میں جھانسی واپس آیا ہے، اس کا کہنا تھا کہ اس کے والدین بچپن میں چل بسے تھے جبکہ اسکی بیوی کافی عرصے قبل چھوڑ کر جا چکی اور آخری بار وہ 16 برس قبل بہار میں اپنے گھر گیا تھا۔ 

مزید پتہ چلا کہ 2009 سے قبل وہ اپنے گھر سے غائب ہوا جس پر اس کے ماموں نے اس کے چچا اور چار بھائیوں کے خلاف کیس رجسٹر کرایا اور کہا کہ ان افراد نے اسکی زمین پر قبضے کے بعد اسے قتل کر دیا۔ 

اسکا کہنا تھا کہ اسکا چھوٹا بھائی جو پولیس میں تھا اسے ڈی آئی جی کی سفارش پر چھوڑ دیا گیا۔ اسکے چچا کے ایک بیٹے نے بتایا کہ اسکے والد اور دو بھائیوں نے آٹھ ماہ جیل میں گزارے اور اس وقت وہ ضمانت پر ہیں۔ 

جب اسے پتہ کہ ناتھونی پال زندہ ہے تو اس نے کہا کہ بلآخر ہم اس قتل کیس سے بری الذمہ ہوگئے جو اب تک عدالت میں ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید