• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


وفاقی حکومت نے بجٹ میں نان فائلرز کے بیرون ملک سفر پر پابندی کی تجویز دے دی۔

چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) زبیر ٹوانہ نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے والے بیرون ملک سفر نہیں کر سکیں گے۔

زبیر ٹوانہ نے کہا کہ پاور ڈویژن سے تفصیلات مانگ رہے ہیں کس گھر میں بجلی کا میٹر کس کے نام پر  ہے، کچھ کیسز میں گھر کسی اور کے نام اور بجلی کا میٹر کسی اور کے نام پر ہے۔

چیئرمین ایف بی آر  نے کہا کہ ایف بی آر ٹیکس وصولیوں میں 3800 ارب روپے سے زائد اضافہ کیا جا رہا ہے، پالیسی اور انفورسمنٹ کے ذریعے 1800 ارب روپے کے ٹیکسز جمع کیے جائیں گے۔

زبیر ٹوانہ نے کہا کہ 400 سے 450 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ ختم کی گئی ہے، کسٹمز ڈیوٹی کی مد میں 150 ارب روپے کی ٹیکس چھوٹ کو ختم کیا گیا، تنخواہ دار طبقہ پر 75 ارب روپے کا ٹیکس بوجھ ڈالا گیا ہے، غیر تنخواہ دار طبقہ پر ٹیکسوں کا بوجھ 150 ارب روپے کا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ غیر منقولہ جائیداد پر 5 فیصد ایکسائز ڈیوٹی لگائی گئی ہے، پلاٹس اور کمرشل پراپرٹیز پر بھی ایکسائز ڈیوٹی لگائی گئی ہے۔

چیئرمین ایف بی آر نے کہا کہ ایکسپورٹس کو نارمل ٹیکس رجیم میں لایا جارہا ہے، ریٹیلرز پر ود ہولڈنگ ٹیکس کی شرح کو بڑھایا گیا ہے۔

قومی خبریں سے مزید