اسلام آباد (خبر نگار) نیشنل کمیشن آن دی رائٹس آف چائلڈ نے بچوں سے مشقت کیخلاف عالمی دن کے موقع پر اسٹیٹ آف چلڈرن ان پاکستان پورٹل کا آغاز کیا۔ چیئرپرسن این سی آر سی عائشہ رضا فاروق نے بچوں سے مزدوری لینے کے خاموش استحصال کیخلاف آواز اٹھانے پر زور دیا۔ مہمان خصوصی وزیر قانون و انصاف‘ انسانی حقوق سنیٹر اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ این سی آر سی کے ذریعہ تیار کردہ جامع بل ʼپروبیشن آف چائلڈ لیبر 2024ʼ ء پر انسانی حقوق کے قومی ٹاسک فورس کے اعلیٰ ترین فورم پر غور کیا جا رہا ہے۔