• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

معروف یوٹیوبر راحم پردیسی پر حملہ کس نے کیا؟

فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا
فوٹوز بشکریہ سوشل میڈیا 

پاکستانی نژاد کینیڈین معروف یوٹیوبر، اداکار، گلوکار و کامیڈین راحم پردیسی نے اپنے اوپر ہونے والے حملے پر خاموشی توڑ دی۔

گزشتہ دنوں سوشل میڈیا پر راحم پردیسی کی زخمی حالت میں تصویر وائرل ہوئی تھی جس سے متعلق صارفین کا کہنا تھا کہ یہ جعلی ہو سکتی ہے۔

انٹر نیٹ صارفین نے اس تصویر پر اپنی رائے کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ آج کل پتہ نہیں چلتا کہ یوٹیوبرز واقعی سچ بول رہے ہیں یا کوئی ’پرینک‘ کر رہے ہیں۔

راحم پردیسی کی زخمی حالت میں وائرل تصویر
راحم پردیسی کی زخمی حالت میں وائرل تصویر

راحم پردیسی نے اس واقعے کے حوالے سے اب اپنی انسٹاگرام پوسٹ اور اسٹوری کے ذریعے تصدیق کی ہے۔

اسکرین شاٹ
اسکرین شاٹ

راحم پردیسی کا کہنا ہے کہ مجھ پر کچھ شرابی غنڈوں نے حملہ کیا تھا اور شکر ہے کہ مجھے زیادہ چوٹیں نہیں آئیں۔

انہوں نے یہ بھی لکھا ہے کہ جس نے بھی ایسا کیا ہے وہ جلد یا بدیر پکڑا جائے گا اور میں اِن کے ساتھ انتہائی پیشہ ورانہ طریقے سے نمٹوں گا۔

واضح رہے کہ راحم پردیسی اپنے کردار ’نسرین‘ کے سبب خوب جانے جاتے ہیں، ان کی مزاحیہ ویڈیوز سوشل میڈیا صارفین میں نمایاں شہرت رکھتی ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید