مشیرِ اطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری وکٹ کے دونوں طرف کھیل رہے ہیں۔
پشاور سے جاری بیان میں مشیرِاطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے وفاقی بجٹ پر ردِ عمل کا اظہار کیا ہے۔
ان کا کہنا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری بائیکاٹ کے ڈرامے بند کر کے وضاحت کریں کہ حکومت کے ساتھ ہیں یا نہیں؟
بیرسٹر محمد علی سیف نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی روٹھ کر غریب دشمن بجٹ سے راہِ فرار اختیار کرنے کی کوشش کر رہی ہے۔
انہوں نے کہا ے کہ غریب اور عوام دشمن بجٹ کا حساب دونوں پارٹیوں کو دینا ہو گا، وفاقی بجٹ امیر سے امیر تر اور غریب سے غریب تر کے سوا کچھ نہیں ہے۔
مشیرِاطلاعات خیبر پختون خوا بیرسٹر محمد علی سیف نے مزید کہا ہے کہ قومی ادارے اونے پونے داموں بیچنا بجٹ کی زینت بنا۔
ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے سے براہِ راست مہنگائی بڑھتی ہے، بجٹ سے مہنگائی کا نیا طوفان آئے گا۔