• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انسان کے ایک ناخن کے برابر مچھلی ’ڈینی اونیلا سریبرم‘ کی آواز حیران کن طور پر ایک جیٹ انجن جتنی ہوتی ہے۔

بالکل شفاف نظر آنے والی یہ مچھلی صرف 12mm سائز کی ہوتی ہے تاہم یہ  140 ڈیسی بیل  سے زیادہ آواز پیدا کرسکتی ہے، اس کا موازنہ کوئی شخص کسی ٹیک آف کرتے جیٹ سے 100 میٹردور کھڑے ہوکر سننے سے آنیوالی آواز سے کرسکتا ہے۔ 

اس مچھلی کو دراصل  1980 کی دہائی میں شناخت کیا گیا لیکن آفیشلی اسے سائنسدانوں نے 2021 کے بعد تسلیم کیا کیونکہ اس میں اور ڈینی اونیلا ٹرانسلوسیڈیا میں بالکل واضح جسمانی فرق کا بعد میں پتہ چلا۔ 

کیونکہ مچھلیوں کی یہ دو اقسام بہت ہی چھوٹی ہیں جو کہ لگ بھگ ایک انسانی ناخن کے برابر سائز کی ہوتی ہیں اور ان دونوں میں فرق کا پتہ صرف مائیکرو اسکوپ سے ہی چل سکتا ہے۔ 

دلچسپ و عجیب سے مزید