ایک بھارتی شخص کی نوکری کے لیے کمپنی کو بھیجی دلچسپ درخواست سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے۔
بھارت کی ایک کمپنی اروا ہیلتھ کی بانی اور چیف ایگزیکٹو آفیسر دیپالی بجاج نے حال ہی میں ایک امیدوار کی نوکری کی درخواست کو سوشل میڈیا پر شیئر کیا ہے۔
وہ اپنی کمپنی میں ’فل اسٹیک انجینئر‘ کے عہدے کے لیے بھرتی کر رہی تھیں جب انہیں یہ درخواست ملی۔
جس میں ملازمت کے حصول کے خواہشمند امیدوار سے یہ سوال کیا گیا کہ ’آپ ہماری کمپنی میں اس عہدے پر ملازمت کرنے کے خواہشمند کیوں ہیں؟‘
امیدوار نے اس سوال کے جواب میں یہ بتایا کہ مجھے یقین ہے کہ میں فل اسٹیک کا ایک انوکھا امتزاج لاتا ہوں جو اس عہدے کے تقاضوں کے عین مطابق ہے اور اس کے علاوہ یہ ملازمت حاصل کرنے کی خواہش اس لیے بھی ہے کیونکہ اگر مجھے یہ نوکری نہیں ملی تو میں اپنی بچپن کی محبت سے کبھی شادی نہیں کر سکوں گا۔
اس نے مزید بتایا کہ لڑکی کے والد بضد ہیں کہ وہ اپنی بیٹی کو مجھ سے شادی صرف تب کرنے دیں گے جب میرے پاس نوکری ہوگی۔