• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خوش قسمتی لانے کی خاطر لوگوں کی ’چاقو کی دھار جیسے پہاڑ‘ پر مہم جوئی


چین کا ڈانشیا پارک اپنی منفرد زمین اسکی پہاڑیوں کی وجہ سے مشہور ہے، جس میں سب سے زیادہ مقبول "قوس قزح پہاڑ" ہے۔

تاہم یہاں دیگر کم مشہور لیکن دلچسپ قدرتی بناوٹ بھی موجود ہیں جن میں سے ایک گاؤچی لنگ شامل ہے۔ 

چاقو کی دھار جیسے پہاڑے کہے جانے والے اس قدرتی عجوبہ کی تیز دھاریں پانی کے بہاؤ سے بنی تھیں اور پھر بارش اور ہوا سے یہ مزید ہموار ہوگئیں۔

گاؤنچ لنگ کی بناوٹ کو ایک بڑے چاقو کی دھار یا ایک سوئے ہوئے ڈریگن کی ریڑھ کی ہڈی سے تشبیہ دی جاتی ہے جس کی پسلیاں باہر کی طرف پھیلی ہوئی ہیں۔

گاؤچی لنگ ڈانشیا پارک کے شاندار نظارے پیش کرتا ہے، لیکن اس کی دھاروں کے کچھ حصے خطرناک سمجھے جاتے ہیں کیونکہ یہاں کوئی حفاظتی باڑ یا کیبل نہیں ہے جو جرأت مند لوگوں کو پہاڑ کے ہموار کنارے سے پھسلنے سے روک سکے۔

تاہم پھر بھی بہت سے لوگ یہ خطرہ مول لینے کا انتخاب کرتے ہیں کیونکہ کہا جاتا ہے کہ یہ خوش قسمتی لاتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید