• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا
فوٹو بشکریہ امریکی میڈیا 

امریکی ریاست اوریگون سے تعلق رکھنے والے کتّے ’وائلڈ تھانگ‘ نے دنیا کے سب سے بدصورت ترین کتّے کا اعزاز اپنے نام کرلیا ہے۔

8 سالہ وائلڈ تھانگ نے کیلیفورنیا میں منعقد ہونے والے ایونٹ مقابلے ’ورلڈ اگلیئسٹ ڈاگ‘میں 7 دیگر کتّوں کو شکست دے کر یہ ٹائٹل اپنے نام کیا۔

اس مقابلے میں  روم اور مخلوط نسل کا کتّا ڈیزی مے بھی شامل تھے ان دونوں کی عمر 14 سال ہے اور اُنہوں نے اس مقابلے میں بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔

وائلڈ تھانگ اور اس کی مالکن این لیوس کو 5ہزار ڈالرز کا انعام دیا گیا، روم کو 3 ہزار ڈالرز اور ڈیزی مے کو 2 ہزار ڈالرز کا انعام ملا۔

این لیوس  نے انکشاف کیا کہ وائلڈ تھانگ ایک ایسی بیماری میں مبتلا ہے جو اس کے دانتوں کی نشوونما کو روکتی ہے اور اس کی زبان منہ کے باہر لٹک جاتی ہے۔

اُنہوں نے مزید بتایا کہ وائلڈ تھانگ ایک ٹانگ میں پٹھوں کی خرابی کا بھی شکار ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید