• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دو منٹ سے بھی کم وقت پر مبنی دنیا کی مختصر ترین کمرشل فلائٹ

تصویر سوشل میڈیا۔
تصویر سوشل میڈیا۔

دنیا کی مختصر ترین کمرشل فلائٹ صرف دو منٹ سے بھی کم وقت کی ہے۔ یہ فلائٹ اسکاٹ لینڈ کے ویسٹرے جزائر اور پاپا ویسٹرے کے درمیان چلتی ہے اور اس نے مختصر ترین کمرشل فلائٹ کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

اسکی وجہ یہ ہے کہ طیارہ عمومی طور پر صرف دو منٹ سے بھی کم وقت تک فضا میں رہتا ہے۔ ہم میں سے زیادہ تر افراد کار، بس یا ٹرین میں مختصر ٹرپ کے لیے چڑھتے ہیں، لیکن شمالی اسکاٹ لینڈ کے جزائر میں معاملات ذرا مختلف ہوتے ہیں۔ 

چند افراد جو اورکینی جزائر کو اپنا گھر کہتے ہیں انکے پاس وہاں پہنچنے کے صرف دو ہی آپشنز ہوتے ہیں۔ ایک تو فیری (چھوٹے کشتی نما پانی کے جہاز) کے ذریعے خطرناک پانی کا سفر یا پھر حیرت انگیز طور پر چھوٹے جہاز میں مختصر فلائٹ استعمال کی جائے۔

دوسرا آپشن جو کہ فضائی سفر ہے وہی یہاں اپنے مختصر ترین ہونے کی وجہ سے مقبول ہے اسکی وجہ یہ ہے کہ کشتی کو اس خطرناک سمندری سفر میں مشکل کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔ 

ان جزائر کے درمیان اس فضائی سفر کو آفیشلی دنیا کا مختصر ترین وقت کا کمرشل فلائٹ تسلیم کیا جاتا ہے اور صرف 90 سیکنڈ پر مبنی ہوتا ہے اور اگر ہوا موافق ہوتو یہ ایک منٹ سے بھی کم وقت پر ختم ہوسکتا ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید