• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بن مانسوں نے اپنا علاج خود شروع کردیا

فائل فوٹو
فائل فوٹو

جنگلی بن مانسوں کے حوالے سے دلچسپ اور حیران کُن معلومات سامنے آئی ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق سائنسدانوں نے دعویٰ کیا ہے کہ جنگلی بن مانس ایسے پودے کھاتے ہیں جن میں درد کم کرنے والی اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات ہوتی ہیں۔

سائنسدانوں نے یوگنڈا کے جنگلات میں زخمی یا بیمار دکھائی دینے والے بن مانسوں کے حوالے سے ایسا دعویٰ کیا ہے کہ وہ پودوں کو دوا کے طور پر کھاتے ہیں۔

غیرملکی میڈیا کے مطابق جب ایک زخمی بن مانس نے جنگل سے کھانے کے لیے کوئی خاص چیز اٹھائی تو محققین نے اس پودے کے نمونے اکٹھے کرلیے جن کا ٹیسٹ کر کے پتہ چلا کہ ان میں سے زیادہ تر پودوں میں اینٹی بیکٹیریل خصوصیات تھیں۔

سائنسدانوں کا خیال ہے بن مانس نئی ادویات کی ایجاد میں بھی مددگار ہوسکتے ہیں۔

آکسفورڈ یونیورسٹی کی محقق ڈاکٹر ایلوڈی فریمن نے کہا ہے کہ ہم ان جنگلات کی ہر چیز کو دواؤں کے حوالے سے ٹیسٹ نہیں کرسکتے تو کیوں نہ ہم ان پودوں کی جانچ کریں جن کے بارے میں ہمارے پاس معلومات ہیں یعنی وہ پودے جنہیں بن مانس ڈھونڈتے ہیں۔

دلچسپ و عجیب سے مزید