چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے اسلام آباد میں پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین کے وفد نے ملاقات کی۔
ملاقات میں خیبرپختونخوا میں سنی اتحاد کونسل کو ٹف ٹائم دینے کا فیصلہ کیا گیا۔
پی ٹی آئی پارلیمنٹیرین وفد کی قیادت سابق وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کی۔
ملاقات میں گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی بھی موجود تھے، دونوں جماعتوں میں اتحاد کا باقاعدہ اعلان عید کے بعد ہوگا۔