• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائیکورٹ: ہتک عزت قانون کیخلاف درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری، جواب طلب


لاہور ہائیکورٹ نے ہتک عزت قانون کے خلاف دائر درخواستوں پر فریقین کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا۔ 

عدالت نے ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کو بھی معاونت کے لیے نوٹس جاری کر دیا۔

لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس امجد رفیق نے ہتکِ عزت ایکٹ کے خلاف لاہور پریس کلب کے صدر ارشد انصاری اور دیگر کی درخواستوں پر سماعت کی۔

درخواست گزاروں کے وکلا نے موقف اپنایا کہ ایک قانون کی موجودگی میں دوسرا قانون نہیں آ سکتا۔ پیمرا کی موجودگی میں دوسرا قانون نہیں بن سکتا۔ پیمرا کو چینلز اور میڈیا کے خلاف کارروائی کا اختیار ہے۔ صحافی ذمہ داری سے رپورٹنگ کرتے ہیں۔ استدعا ہے کہ عدالت اس قانون کو کالعدم قرار دے۔ 

عدالت نے ایکٹ پر عمل درآمد کو عدالتی فیصلے سے مشروط کرتے ہوئے سماعت 4 جولائی تک ملتوی کر دی۔ 

سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو میں صدر لاہور پریس کلب ارشد انصاری کا کہنا تھا کہ امید ہے عدالت اس بِل کو معطل کر دے گی۔

قومی خبریں سے مزید