• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گریڈ19 کے9 ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل افسران کی گریڈ 20 میں ترقی

لاہور ( جنرل رپورٹر )حکومت پنجاب نے ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی سمیت گریڈ19 کے9 ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل افسران کو گریڈ 20 میں بطورپرنسپل میڈیکل آفیسر ترقی دینے کے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ اس سلسلہ میں جمعہ کے روزسروسز اینڈجنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کے مطابق پراونشل سلیکشن بورڈ ون کی سفارشات کی روشنی میں مجاز اتھارٹی وزیراعلیٰ پنجاب نے گریڈ19 کے جن9 ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل افسران کو گریڈ 20 میں بطورپرنسپل میڈیکل آفیسر ترقی دینے کی منظوری دی ہے ان میں اے پی ایم او ڈاکٹر محبوب حسنین قریشی ، ڈاکٹر عبدالقیوم اے پی ایم او،ڈاکٹر انجم رزاق ، ڈاکٹر امجد محمود اے پی ایم او جناح ہسپتال لاہور، ڈاکٹر خالد محمود اے پی ایم اوڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال نارووال، ڈاکٹر عابد حسین اے پی ایم او راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی ، ڈاکٹر محمد شکیل قادر اے پی ایم او پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی لاہور، ڈاکٹر محمد علی اے پی ایم او ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر ہیلتھ پنڈ دادنخان جہلم اور ڈاکٹر نعیم اختر اے پی ایم او میڈیکل سپرنٹنڈنٹ پرویز الٰہی انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی وزیر آباد شامل ہیں۔ یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ مختلف وجوہات کی بنا پرگریڈ19 کے15 ایڈیشنل پرنسپل میڈیکل افسران کی گریڈ 20 میں بطورپرنسپل میڈیکل آفیسر ترقی کے کیسز ڈیفرڈ کردیئے گئے ہیں۔
لاہور سے مزید