• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
—فائل فوٹو
—فائل فوٹو

ملک کے بیشتر اضلاع میں موسم شدید گرم اور خشک ہے، لاہور میں صبح ہوتے ہی پارہ آہستہ آہستہ بڑھنے لگا۔

لاہور میں پارہ ہر گھنٹے بڑھتا جا رہا ہے، جہاں درجۂ حرارت 43 ڈگری سینٹی گریڈ ہو گیا جبکہ گرمی کی شدت کا احساس 48 ڈگری سینٹی گریڈ ہو رہا ہے۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق شہر میں ہوا چلنے کی رفتار 33 کلو میٹر فی گھنٹہ ہو گئی۔

محکمۂ موسمیات نے بتایا ہے کہ کل سے موسم بتدریج بدلنے کا امکان ہے، شہر میں کل ہلکی بارش متوقع ہے۔

کراچی: آج رات بوندا باندی کا امکان

ادھر کراچی میں زیادہ سے زیادہ درجۂ حرارت 37 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے جہاں رات میں بونداباندی کا امکان ہے۔

KPK میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گا

محکمۂ موسمیات کے مطابق خیبر پختون خوا میں آج سے بارشوں کا نیا سلسلہ شروع ہو گا، بارشوں کا یہ سلسلہ آئندہ 4 دن جاری رہے گا۔

محکمۂ موسمیات کے مطابق بالائی کشمیر، گلگت بلتستان، اسلام آباد، خطہ پوٹھوہار میں آندھی، جھکڑ چلنے کا امکان ہے۔

بالائی خیبر پختون خوا، کشمیر، گلگت بلتستان میں چند مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

مری میں بارش جاری

مری میں رات سے وقفے و قفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید