• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تیز رفتار ڈمپر 4افراد کو کچلتا ہوا نالے میں جا گرا،2 جاں بحق ،2 زخمی

لاہور،شیخوپورہ (کر ائم رپو رٹر سے،نمائندہ جنگسے) شاہدرہ کے علاقہ میں ایک تیز رفتار ڈمپر4 افراد کو کچلتا ہوا نالے میں جا گرا،16 سالہ طالبہ شیزہ بی بی اور محنت کش شفیق موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے جبکہ ایک طالبہ حراء بی بی سمیت دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔پولیس نے نعشیں پوسٹ مارٹم کے لئے بھجوا دیں اور ڈرائیور کے خلاف مقدمہ درج کرلیا،جاں بحق افراد کی شناخت نہیں ہو سکی ۔
لاہور سے مزید