• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فرانسیسی دارالحکومت پیرس میں ہزاروں افراد کا احتجاج جاری ہے، جو ملک کے پارلیمانی انتخابات میں انتہائی دائیں بازو جماعت نیشنل ریلی (آر این) کی ممکنہ فتح کے خلاف کیا جا رہا ہے۔

احتجاج میں فرانس کی لیبر یونین، طلبا اور انسانی حقوق گروپ شامل ہیں۔

مظاہرین نے نسل پرستی اور دائیں بازو نظریات کے خلاف پوسٹر اٹھائے ہوئے ہیں۔

یورپی پارلیمان میں دائیں بازو جماعت کی فتح کے بعد فرانس میں صدر میکروں نے قبل از وقت پارلیمانی انتخابات کا اعلان کیا ہے، انتخابات 2 مرحلوں میں 30 جون اور 7 جولائی کو ہوں گے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید