• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بینک آف انگلینڈ کا شرح سود 5.25 پر برقرار رکھنے کا فیصلہ

بینک آف انگلینڈ نے شرح سود 5.25 پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ لندن سے میڈیا رپورٹ کے مطابق مہنگائی کی شرح 2 فیصد پر آنے کے باوجود شرح سود برقرار رکھی گئی۔  

میڈیا رپورٹ کے مطابق بینک آف انگلینڈ نے مسلسل ساتویں مرتبہ شرح سود کی 5.25 فیصد پر برقرار رکھی۔ 

 میڈیا رپورٹ کے مطابق شرح سود 16 برس کی بلند ترین سطح پر ہے۔ بینک آف انگلینڈ تین سال کی کاوشوں کے بعد مہنگائی 2 فیصد پر لایا ہے۔ 

 میڈیا رپورٹ کے مطابق بینک آف انگلینڈ کی اگلی میٹنگ اگست میں ہوگی، ممکنہ طور پر شرح سود کم کی جاسکتی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید