• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم نے مشکل ترین وقت میں معیشت ٹھیک کرنے کا بیڑہ اٹھایا، مریم اورنگزیب

تصویر بشکریہ مریم اورنگزیب انسٹاگرام
تصویر بشکریہ مریم اورنگزیب انسٹاگرام

پنجاب کی سینئر وزیر مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے مشکل ترین وقت میں معیشت ٹھیک کرنا کا بیڑہ اٹھایا ہے۔

لاہور سے جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے پیٹرول اور صنعتوں کےلیے بجلی سستا کرنے پر وزیراعظم کو خراج تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ ن لیگ پارٹی قائد اور سابق وزیراعظم نوازشریف کی قیادت میں ملک کو تیزی سے ترقی کی طرف لے جارہی ہے۔

پنجاب کی سینئر وزیر نے مزید کہا کہ وزیراعظم نے مشکل ترین وقت میں ملکی معیشت کو ٹھیک کرنے کا بیڑہ اُٹھایا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہبازشریف اور وزیراعلی پنجاب مریم نواز نے 100 دن میں عوامی خدمت اور معاشی بحالی کے لیے بے مثال کام کئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید