• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی

 
اسلام آباد ایئرپورٹ :  فوٹو فائل
اسلام آباد ایئرپورٹ :  فوٹو فائل

اسلام آباد ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ کے طریقہ کار میں تبدیلی کردی گئی۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے) نے آؤٹ سورسنگ میں دلچسپی رکھنے والی کمپنیوں کو نئی ہدایت جاری کردیں، جس میں کہا گیا کہ  اسلام آباد ایئرپورٹ کو پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت آؤٹ سورس کیا جائے گا۔

سی اے اے حکام کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ کی آؤٹ سورسنگ اب پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ ایکٹ 2017 کے تحت ہوگی، دلچسپی رکھنے والی کمپنیاں ٹینڈر بھرتے ہوئے پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ کے تحت درخواست دیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ کی نجکاری کیلئے ٹینڈر درخواست 15 جولائی تک جمع کی جا سکتی ہے، ٹینڈر کیلئے درخواست سی اے اے کی ویب سائٹ سے ڈاؤن لوڈ کی جا سکتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید