مقبوضہ کشمیر کو بھارت کا اٹوٹ انگ ماننے سے انکار کیوں کیا؟ عالمی شہرت یافتہ بھارتی لکھاری ارون دھتی رائے پر بھارت میں انسداد دہشت گردی قوانین کے تحت مقدمہ چلایا جائے گا۔
14 سال پہلے ارون دھتی رائے نے 2010 میں نئی دلی میں کشمیر پر منعقدہ تقریب میں کہا تھا کہ کشمیر کبھی بھی بھارت کا اٹوٹ انگ نہیں رہا۔ بھارتی فوج نے کشمیر پر زبردستی قبضہ کیا اور کشمیر کی آزادی کی ہر ممکن کوشش ہونی چاہیے۔
مودی حکومت کے متنازع انسداد دہشت گردی قانون میں مشتبہ فرد کو الزامات عائد کیے بغیر 180 روز کی قید میں رکھا جاسکتا ہے۔
بکر پرائز کا اعزاز حاصل کرنے والی 62 سالہ بھارتی مصنفہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف امتیازی پالیسیوں، قوانین اور معاشی عدم مساوات کے خلاف مودی حکومت کی کڑی ناقد رہی ہیں۔