کراچی (نیوز ڈیسک) بھارت کی معروف مصنفہ اور بوکر پرائز جیتنے والی ارون دھتی رائے کے خلاف بغاوت کے مقدمے کی اجازت دے دی گئی .
انہوں نے 2010میں اپنے خطاب کے دوران کشمیریوں کی حمایت کی تھی اور اسی جرم پر ان کیخلاف مقدمہ دائر کیا جارہا ہے ۔
اس خطاب کے بعد اس وقت انتہا پسند ہندوؤں نے ان کے گھر کو گھیرے میں لے لیا تھا ۔
61سالہ ارون دھتی رائے کے ساتھ ساتھ سینٹرل یونیورسٹی آف کشمیر کے پروفیسر شیخ شوکت حسین کیخلاف بھی بغاوت کا مقدمہ دائر کیا جائے گا ۔