• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہنگو: نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او سمیت 4 افراد زخمی

ہنگو کے علاقہ قاضی تالاب کے قریب نامعلوم موٹر سائیکل سواروں کی فائرنگ سے ایس ایچ او تھانہ سٹی نبی خان سمیت 4 افراد شدید زخمی ہو گئے ہیں، پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

اس حوالے سے ہنگو پولیس ترجمان نے بتایا کہ ایس ایچ او تھانہ سٹی نبی خان پولیس پارٹی کے ہمراہ گشت پر تھے کہ شاہو روڈ قاضی تالاب عمر آباد کے قریب موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی، جس کے نتیجے میں ایس ایچ او نبی خان سپاہی یونس اور دو راہگیر زخمی ہو گئے ہیں۔

واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری نےموقع پر پہنچ کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔

پولیس ترجمان کے مطابق ملزمان کی تلاش جاری ہے جوابی کارروائی میں 1 ملزم کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے، واقعے کی تحقیقات جاری ہے۔

قومی خبریں سے مزید