• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں رستم اور شیرا کی تقریب رونمائی، بچوں اور بڑوں نے سیلفیاں بنوائیں


ملتان میں رستم اور شیرا کو دیکھنے کے لیے شہریوں کا ہجوم اکٹھا ہو گیا ہے، آخر یہ رستم اور شیرا ہیں کون؟

یہ کسی میلہ مویشی یا منڈی کا منظر نہیں بلکہ رستم ملتان اور شیرا کےلیے سجایا گیا میلہ ہے۔

رستم ملتان کی عمر 4 سال اور وزن 22 من ہے جبکہ شیرا کا سفید چمکتا رنگ اور 20 من وزن شہریوں کو خوشگوار حیرت میں مبتلا کر رہا ہے۔

گوشت کے پہاڑ نظر آنے والے ان دونوں جانوروں کے ساتھ بچوں اور بڑوں نے سیلفیاں بنوائیں۔

خوبصورتی کے ساتھ سجائے گئے اس پنڈال میں رستم ملتان اور شیرا کے ساتھ مزید 5 بیل بھی ہیں وہ بھی کسی لحاظ سے خوبصورتی اور وزن میں کم نہیں۔

تمام جانور سارا سال انتہائی محنت کے ساتھ پال کر عید الاضحیٰ پر قربان کردیے جاتے ہیں۔

رستم ملتان اور شیرا کے لیے سجائے گئے اس میلہ کے مالک کا کہنا ہے کے ان جانوروں کے لیے میلہ کو سجانے کا مقصد دنیاوی دکھاوا نہیں بلکہ سنت ابراہیمی کی ادائیگی کے لیے اپنے شوق کا اظہار کرنا ہے۔

قومی خبریں سے مزید