• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میانوالی: عید کی تیاریاں، چھریاں تیز کروانے والوں کا رش


میانوالی میں بڑی عید کی تیاریاں جاری ہیں، شہری، چھریاں اور ٹوکے تیز کروا رہے ہیں۔

چٹائیوں اور بار بی کیو کے سامان کی دکانوں پر بھی رش دیکھا جارہا ہے۔

میانوالی میں شہریوں نے قربانی کے جانوروں کو ذبح کرنے کےلیے چھریاں، ٹوکے، چٹائیوں اور لکڑی کی منڈیوں کے ساتھ باربی کیو کے سلسلے میں سیخیں اور انگیٹھیوں کی خریداری کےلیے بازاروں کا رُخ کرلیا ہے۔

کام بہت زیادہ اور وقت کم ہے، کوشش ہے کوئی گاہک ناراض نہ ہو، کام کا رش بہت زیادہ ہے لیکن بجلی کی لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے کام متاثر ہو رہا ہے، دکانداروں نے حکومت سے لوڈشیڈنگ ختم کرنے کی گذارش کردی۔ 

چھریاں ٹوکے تیز کروانے کےلیے لوگ آئیں تاکہ قربانی کرنے میں آسانی ہو، قربانی کےلیے ہتھیاروں کو تیز رکھا جائے تاکہ ذبح کے دوران جانور کو تکلیف نہ ہو اور قربانی کرنے کے بعد گوشت بنانے کے عمل میں آسانی ہو سکے۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ جس طرح قربانی کےلیے من پسند جانوروں کی خریداری کی ہے، اسی طرح ان جانوروں کو ذبح کرنے کےلیے معیاری اور تیز دھار چھریاں تیار کرواتے ہیں تاکہ ان قربانی کے جانور کو کسی قسم کی تکلیف کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

قومی خبریں سے مزید