عید الاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں بروقت اٹھانے کےلیے سکھر میونسپل کارپوریشن نے پلان ترتیب دے دیا۔
آلائشوں کےلیے بیگ مفت فراہم کیے جائیں گے، جانوروں کی باقیات شہر سے باہر تلف کی جائیں گی۔
عیدالاضحیٰ پر قربانی کے جانوروں کی آلائشیں محفوظ انداز سے تلف کرنے اور ماحول کو آلودگی سے بچانے کے لیے سکھر میونسپل کارپوریشن نے حکمت عملی ترتیب دیدی۔
کارپوریشن کا کہنا ہے کہ شہریوں کو 26 ہزار کچرا بیگز مفت فراہم کیے جارہے ہیں، آلائشیں اٹھانے والی گاڑیوں کی تعداد بڑھادی گئی ہے، جانوروں کی باقیات اس سال شہر سے باہر قائم لینڈ فل سائٹ میں تلف کی جائیں گی۔
سکھر میونسپل کارپوریشن کی حدود میں 8 سے 10 ہزار قربانی ہوگی، اس حوالے سے 3 سے ضرب دے کر 26 ہزار بیگز فری آف کاسٹ کوئی چارجز نہیں ہے، یہ 200 مساجد اور 15 کیمپس سے مفت ملیں گے۔
کارپوریشن کا کہنا ہے کہ آپ کے جانور کی باقیات ہیں اس گاربیج بیگ میں ڈال کر، اپنے گھر کے باہر رکھیں، ہمارا ورکر آئے گا، وہ بیگ اٹھا کر لے جائے گا۔ یہ سارا ویسٹ ہم جمع کرکے ان دو ڈسپوزبل پر لے کر جائیں گے، جی ڈی ایس کے اوپر اور پھر یہاں بڑے 50 ٹن والے بڑے ڈمپر لگا کر ہم یہ سارا کا سارا کچرا اروڑ لینڈ فل پر شفٹ کریں گے۔
انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ آلائشیوں کے لیے کچرا بیگز کے استعمال کو یقینی بنا کر شہر کو صاف ستھرا رکھنے میں اپنا کردار ادا کریں۔