• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے راجہ بازار میں 5 تاجروں کی گرفتاری پر احتجاج

راولپنڈی کے راجہ بازار میں تاجروں نے پولیس کے ہاتھوں 5 تاجروں کی گرفتاری پر احتجاج کیا اور ٹائر جلا کر سڑک بلاک کردی۔

تھانہ گنج منڈی پولیس نے 2 روز قبل 5 تاجروں کو مارکیٹ خالی کروانے کے تنازع پر حراست میں لیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ کشمیری بازار پولیس ویلفیئر کی جگہ پر قائم ہے، اسے خالی کروانا ہے۔

تاجر برادری کا مؤقف ہے کہ مقامی عدالت نے کشمیری بازار کو زبردستی خالی کروانے کے خلاف حکم امتناع دے رکھا ہے۔

قومی خبریں سے مزید