• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قصور میں رات 8 بجے سے بجلی کی فراہمی معطل ہونے کے باعث شہریوں کی پریشانی بڑھ گئی۔

قصور اور گرد و نواح کے علاقے رات بھر تاریکی میں ڈوبے رہے جس کے بعد عوام نے شدید گرمی میں نمازِ عید ادا کی بجلی کے بنا ہی لوگ قربانی کرنے پر مجبور ہیں۔

صارفین کا کہنا ہے کہ لیسکو شکایات سیل اور گرڈ کا کوئی نمبر نہیں مل رہا، قربانی کی ضرورت اور پینے کیلئے بھی پانی دستیاب نہیں ہے۔

قصور شہر کے بلھے شاہ فیڈرز مکمل بند ہیں جبکہ لیسکو حکام نے عید پر لوڈشیڈنگ نہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

قومی خبریں سے مزید