آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد کے علاقے پھگوان دوپٹہ میں مرے ہوئے تیندوے کے2 بچوں کی تصویر سامنے آئی ہے۔
محکمہ وائلڈ لائف کے اہلکار تیندوے کے مرے ہوئے بچوں کی تلاش میں پھگوان دوپٹہ پہنچ گئے ہیں۔
محکمہ وائلڈ لائف حکا کے مطابق ٹیمیں علاقے میں پہنچی ہیں اور معاملے کی تحقیقات جاری ہے۔
مقامی ذرائع کے مطابق تیندوے کے بچوں کو مبینہ طور پر عید سے1 روز قبل فائرنگ کرکے مارا گیا، سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی گئی تصویر بعد میں ہٹا دی گئی، جس کے باعث آئی ڈی ٹریس نہیں کی جا سکی۔
ڈائریکٹر وائلڈ لائف نعیم افتخار ڈار نے کہا کہ اندراج مقدمہ کے لیے تھانے میں درخواست دے دی گئی۔
انہوں نے مزید کہا کہ جب تک تیندوے کے 2 بچوں کی ڈیڈباڈیز نہیں ملتیں، ہلاکت پر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔