• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت کو خیبرپختونخوا کے ساتھ اپنا رویہ ٹھیک کرنا ہوگا، علی امین گنڈا پور


وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کا کہنا ہے کہ بجلی لوڈ شیڈنگ کی ذمے داری وفاقی حکومت کی ہے،  وفاقی حکومت کو خیبر پختونخوا کےساتھ اپنا رویہ ٹھیک کرنا ہوگا، انہوں نے اپنا رویہ درست نہیں کیا تو ان کا رویہ درست کرنے عوام نکلیں گے۔

اپنے بیان میں علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وفاقی حکومت بجلی کے سلسلے میں کے پی کے عوام سے انتقام لے رہی ہے، واپڈا کے مقامی اہلکار اپنی بساط کے مطابق تعاون کر رہے ہیں۔

 وزیر اعلیٰ کے پی نے کہا کہ وفاقی حکومت کی طرف سے صوبے کے حصے کی بجلی پہلے سے کم کر دی گئی ہے، بجلی کی لوڈشیڈنگ پر وفاق کے ساتھ عنقریب دوسری بیٹھک ہوگی، لائن لاسز کے معاملے پر صوبائی حکومت واپڈا سے مکمل تعاون کر رہی ہے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ وفاق کی طرف سے جو کمٹمنٹ کی گئی تھی وہ پوری نہیں ہو رہی، پی ڈی ایم کی حکومت جھوٹ اور غلط بیانی سے کام لے رہی ہے، لوڈشیڈنگ شیڈول پر عمل درآمد نہ ہونے کی شکایات مل رہی ہیں۔

قومی خبریں سے مزید