دنیا بھر میں آزادی صحافت کے لیے کام کرنے والی عالمی تنظیم ’انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ‘ نے پاکستان میں آزادی صحافت کی صورتحال پر اظہار تشویش کیا ہے۔
اپنے بیان میں عالمی تنظیم نے کہا کہ ایک طرف پاکستان میں صحافیوں کو پُرتشدد واقعات کا سامنا ہے تو دوسری طرف قانون سازی کے ذریعے اظہار رائے پر سخت پابندیاں عائد کی جارہی ہیں۔
انٹرنیشنل پریس انسٹی ٹیوٹ نے اپنے بیان میں کہا کہ انٹرنیٹ پر اختلافی مواد کو فلٹر کرنے کے لیے ملک بھر میں فائروال کے نفاذ کی رپورٹس پر بھی تحفظات ہیں۔
صحافیوں کے عالمی نیٹ ورک نے اپنی رپورٹ میں صحافیوں پر ہونے والے جان لیوا حملوں کے اعداد و شمار جاری کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ حکومت صحافیوں کے تحفظ کے لیے فوری اور ٹھوس اقدامات کرے۔