• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عارف والا میں گھر سے ڈیڑھ فٹ لمبی چھپکلی نکل آئی

علامتی فوٹو
علامتی فوٹو

عارف والا میں ایک گھر میں ڈیڑھ فٹ لمبی چھپکلی گھس آئی۔ گھر والوں کی اطلاع پر ریسکیو ٹیم چھپکلی پکڑ کر لے گئی۔

ریسکیو حکام کے مطابق عارف والا کے پوش علاقے گلشن اقبال ٹاؤن میں الیکٹریشن مرزا حمد کے گھر میں بڑے سائز کی چھپکلی گھس آئی جسے دیکھ کر اہل خانہ خوف زدہ ہوگئے۔ 

انہوں نے فوری ریسکیو کو اطلاع دی۔ ریسکیو ٹیم نے بڑی مہارت سے چھپکلی کو قابو کرلیا۔ 

ریسکیو حکام کے مطابق یہ چھپکلی ’کموڈریگن‘ کے نام سے جانی جاتی ہے۔

قومی خبریں سے مزید