• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی میں حصہ لیگا

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستانی ہاکی ٹیم  اکتوبر میں ملائیشیا میں ہونے والی  ایشین مینز چیمپئینز ٹرافی ہاکی چیمپئن شپ میں حصہ لے گی مینز ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی رواں سال 20 اکتوبر سے کوانٹن، ملائیشیا میں شروع ہوگی۔ چیمپئنز ٹرافی میں ایشیا کی پانچ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان، بھارت، جنوبی کوریا، جاپان، چین اور ملائیشیا شامل ہے۔ پاکستان کی ٹیم اپنے اعزاز کا دفاع کرےگی  ایونٹ30 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ پاکستان مسلسل دو بار ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ جیت چکا ہے۔
تازہ ترین