• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاندانہ گلزار نے گرڈ اسٹیشن جا کر زبردستی بجلی بحال کروادی


خیبر پختونخوا (کے پی) حکومت کے ارکان کی جانب سے گرڈ اسٹیشن پر حملہ کرکے بجلی بحال کرنے کی مثال قائم کیے جانے کے بعد اب کے پی کے رکن قومی اسمبلی بھی آگے آنے لگے۔

خیبر پختونخوا سے منتخب رکن قومی اسمبلی بھی گرڈ اسٹیشن جا کر بجلی بحال کروانے لگے، گرڈ اسٹیشن پر حملے کر کے بجلی بحال کرانے کی مثال پشاور میں پاپولر ہوگئی۔

رہنما پی ٹی آئی اور رکن قومی اسمبلی شاندانہ گلزار نے بھی بجلی بحال کروانے والوں میں اپنا نام لکھوالیا۔ 

 شاندانہ گلزار کارکنوں کے ہمراہ متنی گرڈ اسٹیشن پہنچیں، جن علاقوں میں لوڈشیڈنگ کی جارہی تھی، وہاں کی بجلی زبردستی بحال کروا دی۔

قومی خبریں سے مزید