• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سوڈان میں دنیا کے کئی دہائیوں کے بدترین بحرانوں میں سے ایک ہے، سربراہ ڈاکٹرز ود آؤٹ بارڈرز

پورٹ سوڈان (اے ایف پی) طبی خیراتی ادارے ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز کے بین الاقوامی سربراہ نےگزشتہ روز کہا کہ سوڈان میں جاری خانہ جنگی نے کئی دہائیوں کے دنیا کے بدترین انسانی بحران کو جنم دیا ہے۔خیال رہے کہ سوڈان میں آرمی چیف عبدالفتاح البرہان کے ماتحت باقاعدہ فوج اور ان کے سابق نائب محمد حمدان ڈگلو کی زیر قیادت نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے درمیان ایک سال سے زائد عرصے سے جنگ جاری ہے۔ڈاکٹرز ودآؤٹ بارڈرز (ایم ایس ایف) کے بین الاقوامی صدر کرسٹوس کرسٹو نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ سوڈان میں جتنابدترین بحران ہے، دنیا نے کئی دہائیوں سےنہیں دیکھاہوگا، اس کے باوجود انسانی ہمدردی کی بنیاد پر ردعمل کافی حد تک ناکافی ہے۔
دنیا بھر سے سے مزید